سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو

پی سی بی نے کرکٹرز کو بے روز گار کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے کرکٹرز کو بے روز گار کرنے کا فیصلہ کر لیا،درجنوں محکمہ جاتی ٹیمیں ختم کردی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین پر واضح کردیا کہ محکمہ جاتی ٹیموں کا کوئی مستقبل نہیں جس پر تفصیلات کے مطابق ریجنز کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 52 واں اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں اب 8 ریجن کی ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی جس کے مطابق ٹیموں کے ساتھ محکموں کو ملا کر ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

البتہ ریجنز اور محکموں کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔نئے قوانین کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کا آدھا خرچ محکمے اور آدھا بورڈ ادا کرے گا،انتظامی امور کی انجام دہی ابھی طے نہیں ہو سکی۔

البتہ نئے فارمولے کے مطابق محکموں کو درجنوں کرکٹرز کو فارغ کرنا پڑے گا جو ماہانہ تنخواہ لے کر ان کی طرف سے فرسٹ کلاس سیزن کھیلا کرتے تھے۔