شرجیل خان نے 2 سال بعدجرم کا اعتراف کرلیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر شرجیل خان نے 2 سال بعد اعتراف جرم کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ پر سزا کا سامنا کرنے والے شرجیل خان نے معطلی کے 2 سال بعد اعتراف جرم کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان پر پانچ الزامات عائد کئے تھے، انہوں نے پانچوں الزامات میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ شرجیل خان نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو خط لکھ کر ان سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔ خیال رہے کہ شرجیل خان پر عائد پابندی رواں سال اگست میں ختم ہونے جارہی ہے اس لیے وہ اپنے طور پر پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے قومی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے حیدرآباد میں ایک ایسی جگہ پر پِچ بنائی ہے جو عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے۔ اس پچ پر انہوں نے اپنے طور پر ٹریننگ اور پریکٹس شروع کی ہوئی ہے۔

شرجیل خان کو 10 فروری 2017 کو معطل کیا گیا تھا، انہیںا سپاٹ فکسنگ کے الزام کے تحت 5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ، جس میں سے ڈھائی سال تک وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔