صوبہ میدان وردک میں تباہ ہونے والے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر جس کا ملبہ طالبان نے قبضے میں لے لیا
صوبہ میدان وردک میں تباہ ہونے والے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر جس کا ملبہ طالبان نے قبضے میں لے لیا

ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد ملبہ طالبان کنٹرول میں

افغان طالبان نے افغان فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد اس کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر صوبہ میدان ورک کے ضلع سعید آباد میں رات کو گھر کر تباہ ہوا۔ افغان صحافیوں کے مطابق ہیلی کاپٹر طالبان نے مار گرایا اور ملبہ بھی انہی کی تحویل میں ہے تاہم پائلٹوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

افغان صحافیوں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ میدان وردک میں گذشتہ دنوں طالبان نے افغان انٹیلی جنس بیس دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

تباہ کیا جانے والا ہیلی کاپٹر MD 530F تھا۔ یہ ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو امریکہ تیار کرتا ہے۔

ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹرز امریکہ نے افغان فوج کو فراہم کیے ہیں
ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹرز امریکہ نے افغان فوج کو فراہم کیے ہیں

اسی کا ایک عام ورژن ایم ڈی 500 سویلین استعمال کے لیے ہے۔ بنیادی طور پر افغان فوج کو مضبوط کرنے کے لیے امریکہ نے ہی اس سویلین ہیلی کاپٹر کے جنگی ورژن تیار کرکے افغانستان کو فراہم کیے ہیں۔

ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر ایک جدید بھاری مشین گن سے لیس ہوتا ہے ۔ یہ ایک وقت میں 138 کلوگرام گولہ بارود لے جاسکتا ہے۔

امریکہ نے 2015 میں ان ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ افغانستان کے حوالے کی تھی جبکہ 2017 میں افغانستان کے لیے مزید 150 ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آرڈر دیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

جنین میں اسرائیلی فوج کی بہیمانہ فائرنگ ، 4 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے