روس میں سؤروں نے عورت کو زندہ کھالیا

مغربی روس میں ادمرشیا کے ضلع میلوپرگنسکائی میںایک میں ایک کسان عورت سور کے باڑے میں گر گئی جس کے بعد سور نے اسے زندہ ہی کھالیا۔

روسی میڈیا کے مطابق عورت کی عمر 56 سال تھی اورانہیں جانوروں کو کھانا کھلاتے درمیان مرگی کا دورہ پڑ گیا تھا جس کے بعد وہ سور کے باڑے میں گر گئیں، جہاں سور نے ان کے چہرے، کان اور کندھے پر کاٹ لیا جس کے بعد وہ خون بہ جانے کی وجہ سے مرگئیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ باڑھے میں کتنے سور موجود تھے۔

موسکو کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق عورت کی لاش یکم فروری کوان کے شوہر کو گاؤں میں ان کے فارم میں ملی ۔

ویب سائٹ کے مطابق ان کے شوہر طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بیگم کے آنے سے پہلے ہی جلدی سو گئے تھے اوراگلے دن جب اٹھے تو ان کی بیوی تب تک گھر نہیں پہنچی تھیں, جس کے بعد وہ انہیں ڈھونڈنے نکلے۔

روسی میڈیا کے مطابق حکام نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ کسان کو اس کے اپنے ہی جانوروں نے کھا لیا ہو، اس سے پہلے 2012 میں امریکی ریاست اوریگون میں بھی ایک آدمی کو اس کے جانوروں نے کھا لیا تھا، حکام کو ٹیری وینس گرنر نامی شخص کے دانت اور جسم کے اعضأ ملے تھے جہاں وہ جانوروں کو کھانا کھلا رہا تھا۔