آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

شیڈول کے مطابق ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 24 مارچ کو شارجہ میں ہوگا۔

تیسرے ون ڈے میں ٹیمیں 27 مارچ کو ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ آخری دو میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ایک روزہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا۔
سال 2018 میں بھی پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین ٹی 20 اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

قبل ازیں اپریل 2018 میں بھی دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں آنے سامنے آئی تھیں۔ مذکورہ سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.