کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 67 گرفتار

کوہاٹ پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 67 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور اْن کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات اور مشکوک موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

پولیس ترجمان کےمطابق پولیس نے رات گئے کئی ملحقہ علاقوں جنگل خیل، میاں گان کالونی اور پی اے ایف بیس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا جہاں67 مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر اْن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیں۔

برآمدکئے کئے اسلحہ میں 3کلاشنکوف، 2ریپیٹر، 5 بندوق، 2 رائفل، 14 پستول اورہزاروں کارتوس شامل ہیں جبکہ ساڑھے چار کلوگرام چرس بھی برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن میں گرفتار افراد کے قبضے سے سات مشکوک موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

زیرحراست افراد میں افغان باشندے اور مطلوب اشتہاریوں کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.