سانگھڑ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں علی الصبح پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افرادہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

سانگھڑ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کےباعث پیش آیا ہے،حادثہ سانگھڑ نوابشاہ روڈ پر کوندو کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نواب شاہ سے سانگھڑ آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 5 خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال سانگھڑ پہنچا دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.