کراچی میں تجاوزات آپریشن سے متاثرہ کانداروں کیلئےخوشخبری

کراچی میونسپل کارپوریشن (کےایم سی) نے انسدادتجاوزات آپریشن سے متاثر دکان داروں کو متبادل دکانیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور 1445 دکان داروں کو متبادل جگہ دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

کے ایم سی اپنے کرائے داروں کو 7 مارکیٹوں میں دکانیں دے گی، متبادل دکانیں قرعہ ا ندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔

کےایم سی کی جانب سے شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا میں 352 دکانیں ، پی آئی ڈی سی مارکیٹ سے ملحق پلاٹ پر315 دکانیں جبکہ سولجر بازار مارکیٹ میں متاثرین کو 100 دکانیں کرائے پر دی جائیں گی۔

کھڈا مارکیٹ لیاری سے متصل زمین پر 484 دکانیں ، رنچھوڑ لائن بیف مارکیٹ میں 54 اور سبزی مارکیٹ میں 37 اسٹال، ناظم آباد 2 نمبر میں 35 دکانیں آپریشن کے متاثرین کو دی جائیں گی جبکہ فرئیرروڈمارکیٹ میں 68دکانداروں کومنتقل کیاجائےگا۔

کے ایم سی نے رواں ہفتہ کے دوران متاثرین کو دکانیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن کراچی میں زور شور سے جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اورپتھاروں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.