ارشاد رانجھانی قتل کا مقدمہ درج کرانے خود تھانے جائوں گا،مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے ساتھ چارٹر آف ڈیمو کریسی سائن کریں ہم تیار ہیں،عمران خان آئیں، بلاول بھٹو اورشہباز شریف کیساتھ میثاق جمہوریت پر دست خط کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیمو کریسی سائن کیا تھا، ہم ایم کیو ایم اور فنگشنل لیگ کے ساتھ پابند نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی قتل کیس کے واقعے نے مجھےہلا دیا ہے،اگر واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوا تو میں خود مقدمہ درج کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس گولیاں لگے شخص کو اسپتال لےجانے کےبجائے تھانے لے جاتی ہے،پولیس کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،پولیس میں اصلاحات کیلیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ آج کل آئی جی کو عدالتی احکامات کا حوالہ دے کر تبدیل کیا جاتا ہے،
عدالتوں کے لیے احترام ہے،لیکن اس اسمبلی کا پھر کیا کام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.