پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز1-2 سے جیت لی

پاکستان ویمن ٹیم نےتیسرےون ڈے میں ویسٹ انڈیزویمن کو 4 وکٹ سےشکست  دے کر3 میچزکی سیریز1-2 سے جیت لی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کیلیے 160 رنز کاہدف دیا تھا جسے
پاکستان ویمن ٹیم نے 47.2 اوورزمیں 6 وکٹ پرحاصل کرلیا،سدرہ امین 52 رنزبناکرنمایاں رہیں، نداڈار نے 26 ، جویریہ خان نے 24 رنزبنائے،

ویسٹ انڈیزویمن ٹیم 47.3 اوورزمیں 159 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی تھی،پاکستان کی نشرہ سندھو اور ڈائنابیگ نے تین تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،ویسٹ انڈیزویمن کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پروسیم اکرم،یونس خان اورمکی آرتھرمبارکباد دینے پہنچ گئے،پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔

واٰضع رہے کہ تین میچوں پرمشتمل ٹی 20سیریز ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے1-2سے جیت لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.