قرآن کا معجزہ۔مریض کو بےہوش کیے بغیربرین ٹیومر کا کامیاب آپریشن

آپریشن تھئیٹرمیں قرآن پڑھتا مریض اوراس کا علاج کرتے ڈاکٹرز دیکھنے اور سننے میں بھلے ہی  آپ کو بناوٹی لگیں لیکن یہ سچ ہے کہ ایسا حقیقت میں ہوا ہے۔

بھارتی شہراجمیر شریف کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ  مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کر دیا۔

اجمیرشریف کے ایک نجی اسپتال میں کیا گیا یہ کامیاب آپریشن اپنی مثال آپ ہے جس میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن کیا گیا۔

مریض عبدل کو برین ٹیومر تھا اوراس کی وجہ سے اس کی قوت سماعت کم ہوتی جا رہی تھی، وہ

علاج کیلیے نیورو سرجن ڈاکٹر سوریہ چوہدری کے پاس پہنچا جہاں ڈاکٹر سوریہ نے اسے بیہوش کیے بغیر اس کا کامیاب آپریشن کر دیا۔

آپریشن تھئیٹر میں ڈاکٹرز نے اپنی محنت اور تجربہ سے مریض کو ٹھیک کر دیا لیکن مریض جس طرح سے قرآن پڑھتا رہا وہ منظرایک معزہ سے کم نہیں تھا۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز اور مریض کا گروپ فوٹو

ڈاکٹر سوریہ  کہتے ہیں کہ حالانکہ سائنس میں اس طرح کے واقعہ کو زیادہ سنجیدہ نہیں مانا جاتا لیکن کہیں نہ کہیں لوگوں میں عقیدت ہے اوراس سے  انسان کو طاقت ملتی ہے۔

بہر حال مریض عبدل مکمل طور پر اب صحت مند ہے اور اسے اسپتال سے چھٹی بھی دیدی گئی ہے۔ آپریشن کے بعد لوگوں نے ڈاکٹرزکی تعریف کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.