اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی فوجی اتحادکےکمانڈران چیف راحیل شریف سے ملاقات میں علاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میںعلاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل(ر)راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اقدامات سےآگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

تبصرے بند ہیں.