کراچی میں آج بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج

کراچی میں آج بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج ہے، گرد آلود تیز ہواوں کے باعث فضائی معیار مضر صحت ہو گیا،آئندہ 48 گھنٹو ں کے دوران مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس دوران حساس افراد ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موسم خشک اور ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔

پاکستان ائیر کوالٹی انیشیٹو کا کہنا ہےکہ گرد آلود ہواؤں کے باعث شہر کا فضائی معیار مضحر صحت ہوگیا اور فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 159 پی ایم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ایسے میں حساس افراد کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.