رانجھانی قتل کےملزم رحیم شاہ کو تھپڑ مار دیا گیا

عدالت نے ارشادرانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم شاہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

واضح رہے کہ ارشاد رانجھانی کو 6 فروری بروز بدھ کو بھینس کانونی کے یونین کائونسل چیئرمین رحیم شاہ نے ڈا کو قرار دیتے ہوئےقتل کر دیا تھا ۔

ارشادرانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم شاہ کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت میں ملزم رحیم شاہ کو قتل خطا کے کیس میں پیش کیا گیا۔رحیم شاہ کوبکتر بند گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا۔

اس دوران مشتعل افراد نے نعرے بازی کی ایک شخص نے مرکزی ملزم رحیم شاہ کو تھپڑ بھی مارا۔

عدالت نے ارشادرانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم شاہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

دوسری جانب مقدمے میں شاہ لطیف تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ اوکوفرائض میں غفلت کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.