ایل این جی کے2جہازپورٹ قاسم پرلنگرانداز۔گیس قلت ختم ہونے کا امکان

ایل این جی کے2جہازپورٹ قاسم پرلنگراندازہوگئے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ملک میں گیس قلت کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق ایل این جی کے 2 جہازپی ایس اونےدرآمدکیے،ایل این جی قطر سےدرآمدکی گئی

ذرائع  کے مطابقدرآمدی ایل این جی سےگیس بحران پرقابوپانےمیں مددملےگی ،درآمدی ایل این جی کل سےسسٹم میں آناشروع ہوجائےگی۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر دو ایل این جی کے جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں جس پر پورٹ قاسم کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق پی ایل ایل اور پی ایس او کے جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں، اب ایل این جی ترسیل بہتر ہونے اور گیس بحران ختم ہونے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر گیس سپلائی میں بہتری آئے گی، اس سے ملک میں گیس کی کمی کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.