مودی کی موجودگی میں خاتون وزیر کیساتھ غیر مہذب سلوک

بھارتی وزیر اعظم نرنندر مودی کی موجودگی میں ریاستی وزیر نے ساتھ موجود خاتون وزیر کو چھونے کی کوشش کی اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

بھارتی ریاست تریپورہ میں منعقدہ تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ریاسی وزیراعلیٰ بپلب دیو سمیت کئی وزرا بھی شریک تھے۔

تقریب میں نقاب کشائی کے دوران ریاستی وزیر کھیل و امور نوجوانان منوج کانتی دیو نے خاتون وزیرِ تعلیم سنتا چکما کو چھونے کی کوشش کی جس پر خاتون وزیر نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔

ریاستی وزیر کی اس دیدہ دلیری کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بھارتی عوام شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ریاستی وزیر کی اس غیر مناسب حرکت پر اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے وزیر کے استعفے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے پر کسی قسم کی کارروائی کے بجائے اسے اپنے وزیر کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.