بھارتی فوج کا مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

بھارتی  فوج کا ایک مگ 27 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، یہ واقعہ شام 6 بج کو10منٹ پر پوکھرن رینج کی سرحد پرپیش آیاتاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

فوجی طیارہ تربیتی اڑان پر تھا، یہ طیارہ جیسلمر سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا، کچھ دن پہلے ہی ایک Mirage-2000 جہاز کے بھی حادثے ہونے کی خبر آئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے جہاز سے باہر نکل گیا تھا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایئرفورس کے ترجمان نے کہا کہ مگ 27 تربیتی مشن پر تھا۔

جیسلمیر کے ایئربیس سے منگل کی شام 6 بجے اڑان بھرنے کے بعد یہ پوکھرن رینج کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.