احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہیں۔چیئرمین نیب

قومی احتساب بیور(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہیں، فیس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پریقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔

نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہیں، فیس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پریقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔

اجلاس میں کرپشن کیسزکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا، جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات پرپیشرفت رپورٹ بھی زیرغورآئی گی۔

تبصرے بند ہیں.