چوہدری برادران کیخلاف 3 کیسز کی تحقیقات کی منظوری

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے چوہدری برادران کیخلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی صدارت میں زیرصدارت اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف 3 کیسزمیں تحقیقات کی منظوری دیدی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کریگی۔

تبصرے بند ہیں.