اورنگی کراچی میں تحریک انصاف کے 2 کارکن قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں جمعرات کی شب فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ مرنے والے تحریک انصاف کے کارکن تھے۔

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کی لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شفقت اور عبدالرحمٰن کے ناموں سے ہوئی۔

‏دونوں نوجوان تحریک انصاف کے کارکن تھے۔

سید محمد شفقت پی ایس 117 کے آفس انچارج اور عبدالرحمان پی ایس 120 کے سینئر کارکن تھے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل کا واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب کراچی میں سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آئی ہے۔

سیاسی رہنمائوں نے سید شفقت اور عبدالرحمان کے قتل کی مذکت کی ہے۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان  بحالی کمیٹی کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لے، دہشت گردی کے یہ واقعات شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.