سونے کی قیمت میں فی تولہ 400روپےاضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے 1319 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68 ہزار 150 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار 428 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 745روپے88 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.