کراچی میں شیخ رشید بے بس ہوگئے

کراچی میں شیخ رشید بے بس ہوگئے

کراچی میں شیخ رشید بے بس ہوگئے

Posted by ummat.com.pk on Saturday, February 16, 2019

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن کراچی میں وہ بے بس ہوگئے اور صحافیوں کے سامنے بولنے میں ناکام رہے۔

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جمعہ کو کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب آدم روڈ کیمپ آفس پر شیخ رشید احمد نے صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا۔

صحافی وہاں پہنچے تو سہی اور شیخ رشید کی میز پر ٹی وی چینلوں کے مائیک بھی رکھے لیکن جیسے ہی وزیر ریلوے پریس کانفرنس کرنے لگے، تمام مائیکاٹ ہٹا دیئے گئے۔ صرف سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کا مائیک رہ گیا۔

شیخ رشید نے اس کے باوجود پریس کانفرنس شروع کرنے کی کوشش کی لیکن صحافیوں نے احتجاج کیا جس پر وہ اپنی بات نہ کہہ سکے۔

آخر میں خبر بنی تو پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کی۔

دیکھئے ویڈیو رپورٹ۔

 

تبصرے بند ہیں.