پرویز خٹک اور مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری شروع

قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیردفاع پرویز خٹک اورا سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر کیخلاف انکوائری شروع کردی،آئندہ ہفتے پرویز خٹک اور مشتاق غنی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوئری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

نیب زرائع کے مطابق ہری پورمیں پاک آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کیا گیا۔ سیکرٹری اعلی تعلیم نے نئے ادارے کے قیام اوروفد کوآسٹریلیا لیے جانے کے لئے 30 لاکھ کا فنڈ مانگا، سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اورسیکریٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی اور مخالفت کے باوجود بھی چیف سیکریٹری، مشیرتعلیم اور وزیراعلی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکریٹری فنانس نے نئے ادارے کے بجائے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی، ادارے کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی نے رولز کی خلاف وزری کرکے ڈاکٹرنصیر علی خان کو پی ڈی تعینات کیا۔

تبصرے بند ہیں.