ملتان سلطان نے اسلام آبادیونائیٹڈکو5 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ،دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے باآسانی پوراکرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ لیوک رونکی نے 5 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری اوورز میں سمت پٹیل اور فہیم اشرف نے 20، 20 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور تھوڑا آگے بڑھایا اور اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا پائی۔

ملتان کی جانب سے علی شفیق، شاہد آفریدی اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لک رونچی، فل سالٹ، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، محمد سمیع، رضوان حسین، سامت پٹیل اور وقاص محمود پر مشمل ہے۔

تبصرے بند ہیں.