رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں کے دوران 4جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقوں سعید آباد،بریگیڈ اورنارتھ کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا.

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق سعید آباد،بریگیڈ اورنارتھ کراچی سے گرفتارکئے گئے ملزمان میں حماد ہارون عرف بیٹا،عامر عرف سبحان اور محمد نسیم شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ڈیفنس سے رینجرز نے لوٹ مارمیں ملوث ملزم محمد اویس مغل کوگرفتار کیاجو منشیات فروشی اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

ترجمان رینجرزکاکہناتھا کہ گرفتارکئے گئے تمام ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.