بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش۔سردی بڑھ گئی

وادی کوئٹہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہوئی،پشین،مسلم باغ،مستونگ،قلات،کولپور،مچھ،قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ:بارش کا یہ سلسلہ آیندہ 24گھنٹوں تک جاری رہےگا،
قلات، مکران ڈویژن میں بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منفی 2،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات منفی4،ژوب میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ملک میں منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور میں کھل کر بادل برسیں گے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

سردی ابھی جانیوالی نہیں، بادل پھر برسنے کو تیار، مغربی ہوائیں کل رات سے پاکستان کا رخ کریں گی۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پیر سے مغربی ہوائیں چلیں گی اور پھر منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

منگل سے جمعرات تک مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں
بادل برسیں گے، دو روز کے دوران اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجوانوالہ، سرگودھا اور ملتان بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں کی جھڑی لگے گی۔ پہاڑوں پر بھی آسمان سے سفید موتیوں کی برسات کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.