سیلاب سے کروڑوں روپے کی ٹماٹر کی فصل تباہ

سیلاب سے کروڑوں روپے کی ٹماٹر کی فصل تباہ

سیلاب سے بلوچستان کی تحصیل لاکھڑا کے لوگوں بالخصوص کسانوں پر کیا گزری۔

Posted by ummat.com.pk on Sunday, February 24, 2019

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں رواں  ہفتے آنے والے سیلاب سے جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور زمینی راستے مسدود ہوئے وہیں کروڑوں روپے کی ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کسان مقروض ہوچکے ہیں۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ اس کے مکین تین دن تک دنیا سے کٹے رہے۔

سید نبیل اختر کی قیادت میں امت کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔

ایک کاشت کار زبیر نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان بچوں سمیت 14 گھنٹے تک بھوکا پیاسا پانی میں محصور رہا۔ کہیں سے کوئی امداد نہیں ملی۔ پانی اترنے کے بعد انتظامیہ امداد کے لیے پہنچی۔

زبیر نے ڈیڑھ ایکڑ پر ٹماٹر کاشت کیے تھے لیکن اب وہ فصل پانی اپنے ساتھ بہا لے جا چکا ہے۔

ایک اور کسان ابوبکر نے بتایا کہ انہوں نے قرض لے کر ٹماٹر کاشت کیے تھے اور ان کا ایک کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

مزید تفصیل دیکھئے سید نبیل اختر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.