دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں 19 مسلمان ممالک شامل ہیں۔فائل فوٹو
دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں 19 مسلمان ممالک شامل ہیں۔فائل فوٹو

امریکہ دنیا کا سب سے با اثر ترین ملک قرار

دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں امریکہ کو دنیا کا سب سے با اثر ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستان 22 واں اور بھارت دنیا کا 17 واں طاقتور ترین ملک ہے۔ فہرست میں سب سے آخری یعنی 80 واں نمبر شمالی یورپ کے 13 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ملک اسٹونیا کو ملا ہے۔

امریکی ویب سائٹ یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ رینکنگز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں کسی ملک کے اقتصادی و سیاسی اثرو رسوخ کو مد نظر رکھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس ملک کے عالمی تعلقات ، اس کے اتحادیوں، فوجی قوت اور عالمی سطح پر کردار کو بھی دیکھا گیا ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں 80 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جس کیلیے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی معاونت حاصل کی گئی۔ یونیورسٹی کی جانب سے فہرست میں شامل 80 ممالک کے 20 ہزار لوگوں سے سروے کیا گیا جس کے بعد ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں 19 مسلمان ممالک شامل ہیں ۔ مسلم امہ میں سب سے طاقتور سعودی عرب کو قرار دیا گیا ہے جس کا نمبر نواں ہے۔ فہرست میں متحدہ عرب امارات 11 ویں، ایران 13 ویں، ترکی 16 ویں اور عراق کو 19 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔