100سے زائد وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کا بیٹا گرفتار

کراچی پولیس نے 100سےزائد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کے بیٹے کو گرفتار کرلیا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر روزانہ 7 سے 8 وارداتیں کرتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کے بیٹے کو گرفتار کرلیا جو روزانہ جمشید کوارٹر، فیروزآباد تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم اور اس کے کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھیوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔