مسافر کی طیارے میں بیٹھتے ہی جہاز گرنے کی بدعا

اسلام آباد ائیر پورٹ پر طیارے میں سوار مسافر کو طیارے گرنے کی بددعا کرنے پر طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر خلیل نامی مسافر آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پر سوار ہوا اور جہاز میں داخل ہو کر نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنی شروع کردی ۔

مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔

پریشان کن صورتحال کے باعث پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کو طلب کیا اور مسافر کو جہاز سے اتار دیا۔