شیخ زاید میں ہونے والے آپریشن کے ثبوت مانگے ہیں۔ترجمان اسپتال
شیخ زاید میں ہونے والے آپریشن کے ثبوت مانگے ہیں۔ترجمان اسپتال

ڈاکٹروں نے تولیہ اور پٹیاں خاتون کے پیٹ ہی میں چھوڑ دیے

رحیم یارخان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت کےدوران زچگی آپریشن میں تولیہ اور پٹیاں پیٹ ہی میں چھوڑ دیے۔

رحیم یارخان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ مریضہ کلثوم عاشق علی نے الزام لگایا ہے کہ شیخ زاید اسپتال میں زچگی کے دوران ڈاکٹروں نے تولیہ اورپٹیاں پیٹ میں ہی چھوڑ دیے۔

خاتون کے مطابق 6 ماہ تک شدید تکلیف کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور ماتھیلو میں آپریشن کرایا۔

اسپتال کے ڈاکٹرسرجن کنہیا لال کے مطابق متاثرہ خاتون کے پیٹ سے تولیہ اورپٹیاں نکال لی گئی ہیں۔

دوسری طرف شیخ زاید اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر الیاس کا کہنا ہے کہ شیخ زاید میں ہونے والے آپریشن کے ثبوت مانگے ہیں جس کے بعد تحقیقات شروع کردیں گے۔