جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے، 18 ہزار لیٹر دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑ کر 18 ہزار لیٹر دودھ تلف کردیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈائون کرتے ہوئے اوکاڑہ سے لاہور آنے والے جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے  اور 18 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  جعلی دودھ کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں ناکے لگائے گئے۔ 30 ٹینکروں میں موجود 1 لاکھ 5 ہزار لیٹر دودھ کے جدید لیکٹو سکین مشینوں سے ٹیسٹ کیے گئے تو 6 ٹینکروں میں جعلی دودھ پایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق دودھ میں کیمیکل، پاوڈر، یوریا کھاد اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی جس پر انہیں فوری طور پر تلف کردیا گیا پکڑے جانے والے ڈرائیوروں سے ویجیلنس سیل نے تفتیش کے دوران مزید سپلائرز کا پتہ لگا کر کامیاب ناکے لگائے تھے۔