کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش۔درجنوں افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں  ہلکی سے سڑکوں پر پھسلن سے درجنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں  تیز بارش سے شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل گر زخمی ہو گئے ۔

کراچی کے کلفٹن ، ڈیفنس ،کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی جبکہ اورنگی ،بلدیہ ٹائوں اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی، اس کے علاوہ قائد آباد، محمود آباد، ڈالمیا، راشد منہاس روڈ پر بھی بوندا باندی  ہوئی جس کے سبب پورے ملک سے کراچی آئے پی ایس ایل شائقین فکر مند ہو گئے ہیں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے پچز کو بارش سے بچانے کیلیے کور سے ڈھانپ دیا۔اب بارش تھم ہو چکی ہے،کور کو ہٹا دیا گیا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ اگر مزید بارش نہ ہوئی تو میچ اپنے مقررہ وقت پر شام سات  بجے ہی شروع ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر 5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.