کراچی کنگزنےسنسنی خیزمقابلےکےبعدمیچ جیت لیا

کراچی :  پاکستان سپر لیگ فور کےکراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہےجس کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ رنز نہیں بنا سکی ۔

ٹاس جیت کر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ ہمیشہ سے ہی بیٹنگ کے لئے اچھی رہی ہےاس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم، کولن انگرام، عماد وسیم اور محمد عامر ایکشن میں دکھائی دیں گے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس، رائلی روسو، سرفراز احمد، عمر اکمل، احمد شہزاد اور محمد حسنین جادو جگانے کے لیے بے تاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.