پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: ڈیرن سیمی کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

زلمی کپتان نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.