پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو61رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کوجیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیدیا تھا،کراچی کنگز کی پوری ٹیم142رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

انگرام نے71اورعماد وسیم نے30رنز بنائے اس کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 137 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل پلے فور مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹورمنٹ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

کامران اکمل نے پاکستان میں اپنے 100 ویں انٹرنیشنل میچ کو یادگار بناتے ہوئے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔

امام الحق نے بھی 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کیرون پولارڈ اور صہیب مقصود نے 12، 12 اور وہاب ریاض نے 11 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین اور کولن منرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.