13 اگست کواسمبلیاں تحلیل،اکتوبرنومبرمیں انتخابات ہو جائیں گے،رانا ثنا

اسلام آباد (امت نیوز) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 13 اگست کواسمبلیاں تحلیل اوراکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، انکےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا ،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی ۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہائوس گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے، 9 مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دبائو میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 13اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے ،الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔