ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی آئس ہیروئن برآمد

بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے کروڑوں کی آئس ہیروئن برآمد

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئیس برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر جمشید نجی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا کہ سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ سے 950 گرام آئیس برآمد ہوئی۔

کسٹم حکام کے مطابق ملزم نےنہایت مہارت کے ساتھ منشیات بیگ میں چھپا رکھی تھیاور اس کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ۔

کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق صوابی سے ہے جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.