وزیراعظم عمران خان کا ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے اپنی تنخواہوں میں اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل دفاع قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید مایوسی ہوئی ہے

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خوشحالی واپس آئے تو ایسے اقدام کا جواز بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں ہیں ، یہ اقدام اٹھانا ناقابل دفاع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کرتے ہوئے تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 93ہزار روپے کردی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.