پنجگور میں بم دھماکہ۔2 افراد جاں بحق۔7زخمی

پنجگور میں الیکٹریشن کی دکان کے باہربم دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،7زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں 7 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں،سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.