ابھی نندن سے پوچھ گچھ مکمل۔چھٹیوں پر گھر بھیج دیاگیا

بھارتی فضائیہ اوردیگرایجنسیزکی پائلٹ ابھی نندن سےپوچھ گچھ مکمل کر لی،میڈیکل بورڈ کچھ دنوں میں ابھی نندن کی میڈیکل فٹنس کا جائزہ لےگا۔

چیک اپ کےبعدابھی نندن کےبطورپائلٹ ذمے داریاں سنبھالنےکافیصلہ ہوگا،اب انہیں بیماری کی چھٹی(سک لیو) پر بھیجا جارہاہے۔

بھارتی خبررساں ادارے ”اے این آئی “نے بھارتی ایئرفورس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ونگ کمانڈر ابھینندن سے بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیوں کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔

آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تجویز پر افسر کو کچھ ہفتوں کیلیے بیماری کی چھٹیوں پر بھیجا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.