افغانستان میں اہم مشن پر مامور 2 امریکی فوجی مارے گئے

افغانستان میں ایک اہم مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 2 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک اہم مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے دوران 2 امریکی فوجی مارے گئے۔

یہ فوجی افغانستان میں ایک اہم مشن کی تکمیل کے دوران ہلاک ہوئے جس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ امریکی حکام کی اجازت کے بعد اگلے روز ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.