آئو مل کر کام کریں۔مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام بھیج دیا

پلوامہ حملے کے بعد بڑھنے والی پاک بھارت کشیدگی بتدریج کم ہو رہی ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پاکستان پر پیغام ملا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو ۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ نریندرمودی نے پیغام دیا ہے کہ وقت آگیا ہےجنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوریت ،امن ،ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ۔

مودی نے کہا ہے کہ جمہوری ترقی یافتہ خطے کےلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خطےکوایسا بناناہےجودہشت اورتشدد سےپاک ہو۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی عوام کے لیے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جامع مذاکرات ہوں، بھارت سے امن اور عوام کی خوشحالی پر مبنی تعلقات کیلئے مذاکرات ہوں۔

تبصرے بند ہیں.