”سوہنی دھرتی اللہ رکھے “معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں۔

وہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 67 برس تھی، شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.