کراچی میں ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جبکہ آج صبح10بجے کراچی کا درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر قائد میںکراچی میں ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا خدشہ جب کہ مئی میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

نجیہ ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز میں شدید گرمی کا عندیہ دیا ہے، جب کہ مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 2015 سے اب تک رواں سال پانچواں گرم ترین سال ہوگا، اور آئندہ آنے والے دنوں میں شہر قائد میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا۔

مئی اور جون میں شدید گرمی پڑے گی، جب کہ مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.