ہندو لڑکیوں کے اغوا پر فواد چوہدری کا بھارتی وزیرخارجہ کو منہ توڑ جواب

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کودنے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کوبھر پور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔

شما سوراج نے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں  نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.