نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر دھماکہ۔2افرادجاں بحق

نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن  کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہیں۔

 پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں اسٹیشن آپریٹر ثاقب اور مالک راشد شامل ہیں، منیجر سمیت 3افرادزخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد قریب کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے قابو پالیا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سی این جی اسٹیشن کے اندر پھٹا، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پایا، وزیراعلی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر اسٹیشن کی انسپکشن ہوئی تھی توکب ہوئی تھی،سی این جی اسٹیشن میں کمپریسر ایکسپائرتھایاناقص تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کوبہترین سہولیات دینےکی ہدایت کر دی۔

تبصرے بند ہیں.