گلیڈی ایٹرزکاکوئٹہ کادورہ،شانداراسقبال پرکھلاڑی خوش

کوئٹہ: پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی دعوت پرکوئتہ گلیڈی ایٹرز ٹیم  کوئٹہ پہنچی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں فاتح کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا،اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا، ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.