یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا ری اسٹرکچرنگ پلان تیار، 10 ہزار اسٹور کھولنے کا فیصلہ

بدانتظامی کے باعث انتظامی اور مالی بحران کے شکار یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں 10ہزار نئے یوٹیلٹی اسٹور کھولنے اور ملازمین کی تعداد بڑھاکر سالانہ سیل 120ارب روپے تک پہنچانے ہدف طے کیا گیا ہے۔

ری اسٹریکچرنگ کے تحت ہر بڑے ریلوے اسٹیشن پر ایک یوٹیلی اسٹور کھولنے کا منصوبہ ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت ملک میں 85 ہائپر اور 150 سپر اسٹور بھی کھولے جائیں گے۔

ری اسٹرکچرنگ پلان پر آئندہ 3سے 5سال میں عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مجوزہ پلان کے تحت ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹوزر کی مجموعی تعداد 15ہزار تک کر دی جائے گی۔

کارپوریشن کے ملازمین کی تعداد موجودہ ساڑھے چودہ ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ 30سے 35 ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ری اسٹرکچرنگ پلان منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بعد میں وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.