شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی

ملک بھر میں شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

ملک بھرمیں آج بمطابق 27 رجب المرجب شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ گھروں اور مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد ہوگا اور رات بھر عبادت کی جائے گی۔

ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔

پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لیے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آ

آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.